یہ رات کا کوئی ایک بجا تھا جب میرے موبائل کی گھنٹی بجی ۔جب فون اٹھا یاتو کرخت لہجے میں ایک آدمی بولا
علشباہ شام سے روئے جارہی ہے۔چپ ہی نہیں کر رہی۔۔۔
کون علشباہ؟
کہاں سے بول رہے ہیں؟
جی جمعہ کے روز آپ کو چیک کروایا تھا
یاد رہے جمعرات کا دن شروع ہوچکا تھا۔بڑی مشکل سے پوری بات کو سمجھنے کے بعد ان کو ایک دو ٹوٹکے بتائے تو دوسری طرف سے یہ کہہ کر فون بند کر دیا گیااپنے مریضوں کو یاد بھی رکھا کریں
No comments:
Post a Comment