فاطمہ کی شادی تو سمندری شہر ہوئی تھی لیکن پہلے بچے کی پیدائش ماں باپ کے ہاں ہی ہوئی تھی جو پہلے مہینے ہی بیمار ہو کر میرے کلینک آگیا تھا۔ اس کے بعد بھی کئی بار آیاحتی کہ سسرال جانے کے بعد بھی بچہ جب بھی بیمار ہوا تو شفا میرے کلینک سے ہی ہوئی۔اس دن جب ٹیکسی پر نوجوان ،بیوی اور بچے کو لے کر آیا تو بڑی مایوسی میں بولا کہ اس بچے کو تو آپ کے علاوہ آرام ہی نہیں آتا سارے سمندری سے دوا لے لی لیکن اسے فرق نہیں پڑا ۔۔اگلے دن عورت جب دوبارہ چیک کروانے آئی تو تو میں نے اسے سمجھایا کہ سمندری میں کئی اچھے ڈاکٹرہیں اور بچے کو وہاں دکھا لیا کریں ۔میرا خیال تھا کہ اب وہ میری طبی سوجھ بوجھ اور فہم کو ستائش کی نظر سے دیکھے گی اور میری قابلیت پر کوئی قصیدہ کہے گی مگر اس نے تو یہ کہ کر میری سوچ کا قلعہ مسمار کر دیا ’’ ویسے وہ کون سا مجھے میکے آنے دیتے ہیں اس بچے کی بیماری کے بہانے ،میں دو چار دن امی کے گھر رہ لیتی ہوں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مشاہدات و واقعات
ایک چھ ماہ کے بچے کو کو لایا گیا جس میں پانی کی شدید کمی ہو چکی تھی۔اس کے ساتھ کمزور سی ماں جس کے دونوں ہاتھوں پر برینولا دیکھ کر میرے...
-
ناک میں سے خون کا آجانا ایک ایسا مسئلہ ہے جو اکثر وبیشتر دیکھنے کو ملتا ہے۔یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے جس کا اکثر بچوں کو سامنا کرنا پڑتاہے۔...
-
جب اماں جی کو بتایا کہ آپ اپنے پوتے کو اب ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ دلیا شروع کر دیں تواماں نے فوراً بولیں کو نسا ؟ بازاری یا گھر و...
-
آپ نے جتنی بھی رپورٹس مجھےدکھائی ہیں اورجو پرانے نسخے آپ کے پاس ہیں ان کے مطابق آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے۔ بس آپ سوچا مت کریں اور ...
No comments:
Post a Comment