Wednesday, November 22, 2017

مشاہدات وواقعات



چند دن پہلے ایک خاتون اپنے بچے کا چیک اپ کروانے کیلئے کلینک تشریف لائیں ۔ میں نے دوائی لکھ کر دی تو کہنے لگیں ۔ اس کو کوئی طاقت کی ڈرپ لگا دیں۔ میں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بچے کا صرف معمولی سا گلا خراب ہے ۔ بچوں کو غیر ضروری ڈرپیں نہیں لگواتے لیکن خاتون کا اصرار جاری رھا۔
پھر کہنے لگی اس کو دو تین دن انجیکشن لگوا دیں۔میں نے پھر سمجھایا کہ آپ بچے کے بارے میں زیادہ فکر مند نہ ہوں ۔کئی دفعہ ضرورت سےزیادہ حساسیت بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔
لیکن مجھے اندازہ ہو رھا تھا کہ وہ میری ساری تسلیوں کے باوجود مطمئن نہیں ہے۔ خیر پر چی سنبھالی اور باہر چلی گئی۔
لیکن چند منٹ بعد دوبارہ میرے پاس آئی اور موبائل فون میری طرف بڑھاتی ہوئے کہنے لگی۔
میں اپنے میکے آئی ہوئی ہوں۔اس کے پاپا نے آج ہمیں لینے آنا ہے۔ جب فون آئے تو پلیزان کو بتادیں کہ بچہ زیادہ بیمار ہے۔تین دن روزانہ چیک اپ کیلئے آنا پڑے گا

No comments:

Post a Comment

مشاہدات و واقعات

ایک چھ ماہ کے بچے کو کو لایا گیا جس میں پانی کی شدید کمی ہو چکی تھی۔اس کے ساتھ کمزور سی ماں جس کے دونوں ہاتھوں پر برینولا دیکھ کر میرے...